پاکستانی شیعہ خبریں

شکارپور: لانگ مارچ کی تیاریاں عروج پر سندھ حکومت نے زرخرید عناصر متحرک کردیے

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبررساں ادارہ) سانحہ شکار پور کے بعد وارثانِ شہداء اور ملی تنظیموں کی جانب سے بنائی گئی شہداء کمیٹی کی جانب سے 13 فروری کو شکار پور سمیت سندھ بھر میں احتجاج اور ہرتال کی کال دی ہے، جبکہ 15 فروری اتوار سے شکار پور تا کراچی وزیر اعلیٰ ہاوس تک لانگ مارچ کے اعلان نے بھی حکومتی اعوانوں میں کھلبلی مچا دی ہے، اس سلسلے میں مومینن کے حوصلے بلند ہیں تو دوسری طرف حکومت کی جانب سے بھی اس لانگ مارچ کو ناکام بنانے کی بھرپور کوشیش کی جارہی ہے، کئی علماء اور تنظیمیں حکومت کی سازش کا شکار ہیں البتہ عوام پر عزم ہیں۔ گذشتہ روز وزیر اعلی ٰ قائم علی شاہ بھی شہداء کمیٹی سے ملاقات کے بعد ناکام واپس لوٹے ہیں جس میں شہداء کمیٹی نے حکومت سے مذاکرات سندھ میں فوجی آپریشن کے آغاز تک ملتوی کردیئے ہیں۔

سندھ سے موصول اطلاعات کے مطابق عوامی سطح پر لانگ مارچ کے لئے عوامی رابطہ مہم اور تشہیر کا آغاز ہوگیا ہے

10957885 442366399245305 4724404065814218269 n

دوسری طرف حکومت مشنیری بھی متحرک ہوگئ ہے جو سندھ حکومت کے حق میں عوامی رائے بنانے میں مصروف ہے

10991289 417654018359670 7107423362748069302 n

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button