پاکستانی شیعہ خبریں
تحریک انصاف نے سانحہ شکارپور کے شہداء کمیٹی کے لانگ مارچ کی حمایت کردی
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبرر ساں ادارہ) تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے سانحہ شکار پور کے شہداء کے لواحقین اور شہداء کمیٹی کے ساتھ ملاقات کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ وہ شہداء کمیٹی کی جانب سے شکارپور سے کراچی وزیر اعلیٰ ہاوس تک لانگ مارچ کی بھرپور حمایت کرتے ہیں، انہوں نے کہا کہ حکومت کو بتانا ہوگا کہ کیوں دہشتگردی کی جڑ کو ختم نہیں کیا جاسکتا آخر کیوں یہ دہشتگردوں کو نہیں پکڑ سکتے اس موقع پر عمران خان نے کہا کہ تحریک انصاف علماء کی جانب سے کیئے گئے لانگ مارچ کی مکمل حمایت اور مدد کریگی ۔
واضع رہے کہ شہداء کمیٹی شکارپور نے دہشتگرد ی کے خاتمہ کے لئے لانگ مارچ کا اعلان کیا ہواہے، جو 15 فروری کو شکار پور سے روانہ ہوگا۔