پاکستانی شیعہ خبریں
اللہ کے حضور سجدہ ریز مسلمانوں کا قتل حیوانیت ہے،عمران خان
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) پشاور میں حیات آباد کی امامیہ مسجد پر طالبان /سپاہ صحابہ/لشکرجھنگوی کے دہشتگردانہ حملہ کے رد عمل میں خیبر پختونخوا کی حکمران جماعت کے سربراہ عمران خان نے کہا کہ اللہ کے حضور سجدہ ریز مسلمانں کا قتل حیوانیت ہے، اطلاعات کے مطابق عمران خان سانحہ کے وقت پشاور میں موجود تھے اور حملہ کی اطلاع ملتے ہی سانحہ کی جگہ روانہ ہوگئے تھے تاہم حیات آباد میں پولیس نے انہیں سانحہ کی جگہ جانے سے روک دیا گیا تھا۔