پاکستانی شیعہ خبریں

پاکستان بھر میں دہشتگردوں کیخلاف فوجی آپریشن کروایا جائے، علامہ امین شہیدی

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ امین شہیدی نے کہا ہے کہ سانحہ پشاور حیات آباد میں امام بارگاہ امامیہ مسجد پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ قومی ایکشن پلان کو صرف شمالی وزیرستان تک محدود نہ کیا جائے، بلکہ پورے ملک میں جو چھوٹے چھوٹے وزیرستان بنے ہوئے ہیں۔ ان سب علاقوں میں آپریشن کیا جائے۔ وفاقی اور صوبائی حکومت دہشت گردوں سے نمٹنے میں بری طرح ناکام ہو چکے ہیں۔ حکومتی اقدامات صرف میڈیا میں بیانات کی حد تک محدود ہے۔ دہشت گرد آزاد اور دندناتے پھر رہے ہیں۔ ان کے خلاف اقدامات نہ کرنا سمجھ سے بالاتر ہے۔ حکومت اور سیاسی و مذہبی جماعتوں میں گڈ اور بیڈ طالبان کی تعریف پر اتفاق نہیں ہو پایا۔ ایک ایسا ملک جس کی بنیاد کو کرپشن اور درودیوار کو دہشت گردی میں چھلنی کر رکھا ہو، جس کے مستقبل پر کئی سوالیہ نشان لگے ہو، اس کی قیادت کو دہشتگردی کے خاتمے کے لیے خود پر نیند حرام کر لینا چاہیئے۔ قومی ایکشن پلان پر موثر طریقے سے عمل درآمد کیا جائے۔ اگر قومی ایکشن پلان کے راستے میں رکاوٹ کھڑی کی گئی تو سانحہ شکارپور اور سانحہ پشاور حیات آباد سے بھی بڑا واقعہ رونما ہو سکتا ہے۔

گذشتہ شب شہدائے سانحہ ہزارہ ٹاون بروری کے شہداء کی برسی کی مناسبت سے تعزیتی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے علامہ امین شہیدی نے کہا کہ بلوچستان حکومت تا حال سانحہ ہزارہ ٹاون بروری اور دیگر دہشت گردی کے واقعات میں ملوث دہشت گردوں کے خلاف کوئی موثر کاروائی نہیں کر سکی ہے۔ اس سانحے کے ذمہ داران کے خلاف اور ان کے ساتھ ہمدردری رکھنے والوں کے خلاف بھرپور کاروائی عمل میں لائیں۔ ساتھ ساتھ تباہ شدہ دکانات اور مکانات کے مالکوں کو ان کے نقصانات کا ازالہ کیا جائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button