Uncategorized

لاہور میں کالعدم دہشتگرد تنظیم طالبان کا دھماکہ 8 افراد جان بحق

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں پولیس لائنز کے قریب دھماکا ہوا ہے جس میں 4 افراد جان بحق ہوئے ہیں، پولیس لائنزلاہور کے علاقے قلعہ گجر سنگھ میں واقع ہے، قلعہ گجر سنگھ شہر کا گنجان آباد علاقہ ہے،دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی ہے جبکہ امداد ٹیمیں مذکورہ مقام پر روانہ ہو گئیں، پولیس ذرائع کا کہنا تھا کہ دھماکے میں 8 افراد جان بحق ہوئے ہیں جبکہ اس میں متعدد زخمی بھی ہوئے ۔

ہلاک شدگان اور زخمیوں کو میؤ اسپتال اور گنگا رام اسپتال منتقل کیا گیا، ڈی آئی جی آپریشنز نے کہا ہے کہ ابتدائی طور پر یہ خود کش دھماکا معلوم ہوتا ہے، جبکہ پولیس کا کہنا تھا کہ پولیس لائنز کے قریب پارکنگ ایریا میں کھڑی گاڑی میں دھماکا ہوا جس سے جانی نقصان ہوا۔

دھماکے کے بعد کئی گاڑیوں نے آگ پکڑ لی جبکہ کئی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے، وہاں موجود اکثر موٹر سائیکلیں بھی تباہ ہو گئیں، جس مقام پر دھماکا ہوا اس کے قریب واقع 8 کے قریب دکانوں کو بھی نقصان پہنچا، واضح رہے کہ اس مقام سے پنجاب اسمبلی، لاہور پریس کلب، ریلوے اسٹیشن اور دیگر اہم مقامات بھی قریب ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button