سندھ حکومت نے شہداء کے لواحقین کے امدادی چیک باؤنس کردئے
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) سندھ حکومت شکار پور دھماکہ میں شہیدہونے والے نمازیوں کےلواحقین کے ساتھ فراڈ کر گئی، ذرائع کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت کی جانب سے بم دھماکہ میں شہید ہونے والے 61 نمازیوں کے لواحقین کے امدادی رقم فی کس 10 لاکھ روپے کے چیک روک دیئے گئے ہیں، متاثرین میں سے ایک قابل اعتماد شخصیت اور تحریک جعفریہ کے مقامی رہنما سید اعجاز علی شاہ امدادی رقم کے چیکس کیش کرانے پہنچے تو بینک کے عملے نے انہیں آگاہ کیا کہ حکومت کے اکاونٹ میں رقم نہیں ہے اور چیک باؤنس ہوگئے ہیں،سید اعجاز علی شاہ نے پیش آنےوالے واقعے سے پیپلز پارٹی کے مقامی رہنما اور ایم پی اے کو آگا ہ کردیا ہے۔
واضع رہے کہ گذشتہ روز ہم نے ایک خبر نشر کی تھی جس میں پیپلز پارٹی کی جانب سے شہداء کے لواحقین کا دھمکی دی گئ تھی کہ اگر لانگ مارچ کیا گیا تو لواحقین کے چیک باونس کردیئے جائیں گے۔
لانگ مارچ کیا تو شکارپور شہداء کے چیک روک دیں گے،پیپلزپارٹی کی دھمکی