پاکستانی شیعہ خبریں

شہداء کمیٹی کے دھرنے کی بھرپور حمایت کرتے ہیں، ایم ڈبلیو ایم کوئٹہ

شیعہ نیوز (کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ نے کہا ہے کہ سندھ حکومت کی انتظامی نااہلی کے باعث سانحہ شکارپور کے شہداء کمیٹی کے لانگ مارچ اور دھرنے کی بھرپور حمایت کرتے ہیں۔ شکارپور میں شہید نمازیوں کے پاک خون کی ذمہ دار وفاقی اور صوبائی حکومت ہے۔ سانحہ شکارپور دہشتگردی کے سدِباب میں حکومتی غیر سنجیدہ اقدامات کی بدولت ہوا ہے۔ پیپلز پارٹی اور نون لیگ اقتدار کی ہوس میں مبتلا ہیں۔ عوام کی جان و مال کی حفاظت میں وہ بالکل ناکام ہو چکے ہیں۔ کالعدم جماعتیں وفاقی و صوبائی حکومتوں کے زیر سرپرستی میں نمازیوں کے قتل عام میں مصروف ہیں۔ سندھ حکومت عوام کے جان و مال کے تحفظ میں ناکامی کی وجہ سے فوری مستعفی ہو جائے۔ حکومت کی پشت پناہی میں پلنے والے یہ ملک دشمن عناصر ملکی سلامتی و بقاء کے ازلی دشمن ہیں۔ سانحہ شکارپور میں انسانی جانوں کا ضیاع حکومتی بےحسی اور نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ دہشتگردی کے پےدرپے واقعات جن میں سانحہ آرمی پبلک سکول، سانحہ امامیہ مسجد حیات آباد، سانحہ شکارپور اور سانحہ لاہور پولیس لائن نے ثابت کر دیا ہے کہ حکومت اور انتظامیہ مکمل طور پر مفلوج ہو چکے ہیں۔ حکومت قاتل اور مقتول کے ساتھ ایک ہی جیسا سلوک کر رہی ہے جو کہ سراسر ظلم اور ناانصافی ہے۔ اس ظلم اور ناانصافی کے خلاف ہم احتجاج کرینگے۔ ہم اس ملک اور مٹی سے محبت کرتے ہیں اور اسی ملک میں ہی رہیں گے۔ یہاں دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کو بےنقاب کریں گے۔ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف بے رحمانہ آپریشن کیا جائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button