میرپورخاص پولیس نے ضلع بھر میں دیوبندی مدرسوں کی چھان بین شروع کردی
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) میرپورخاص ضلع میں مدرسوں کی چھان بین اور مسافر خانوں کی کڑی نگرانی شروع کر دی گئی جبکہ لاؤڈاسپیکر کے استعمال کے لئے ضابطہ طے کر دیا گیا ہے۔اطلاعات کے مطابق قومی ایکشن پلان کی کامیابی کے لئےوفاقی اور صوبائی حکومت کی ہدایت کی روشنی میں میرپورخاص پولیس نے ضلع بھر میں مدرسوں کی چھان بین شروع کر دی ہے اور ذرائع کے مطابق ضلع میں رجسٹرڈ اور غیر رجسٹرڈ مدرسوں اوران میں زیر تعلیم طلبہ اور اساتذہ سے متعلق تفصیلات جمع کی جارہی ہیں۔ذرائع کے مطابق ہدایت کی روشنی میں ضلع بھر کی مساجد کی انتظامیہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ لاؤڈ اسپیکر کے غیر ضروری استعمال سے گریز کریں اور محض اذان اور عربی خطبہ تک اس کے استعمال کو محدود رکھا جائے۔،دریں اثناء ملک میں دہشت گردی کے واقعات کے پیش نظر شہر کے مسافر خانوں کی کڑی نگرانی بھی شروع کردی گئی ہے اور مالکان کو ہدایت کی گئی ہے کہ مسافروں کے حوالے سے پولیس کو روزانہ کی بنیاد پر تفصیلات مہیا کی جائیں۔