Uncategorized

حکمران غافل اور دہشت گرد ہوشیار و بیدار ہیں، صاحبزادہ حامد رضا

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)  فیصل آباد میں صاحبزادہ محسن رضا کی شادی میں شریک علما اور سیاسی و سماجی شخصیات سے گفتگو کرتے ہوئے سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ محمد حامد رضا نے کہا ہے کہ حقیقی جمہوریت کیلئے سیاست و تجارت کو الگ الگ کرنا ہو گا، حکومت نے دہشت گردوں کے خلاف جنگ کا سارا بوجھ فوج پر ڈال رکھا ہے، حکومت اپنی ذمہ داریوں کو پورا کرنے میں ناکام نظر آتی ہے، طالبان بھارت گٹھ جوڑ کی بنیاد پاکستان دشمنی ہے، لوٹوں اور نوٹوں کی سیاست نے جمہوریت کو داغ دار کر دیا ہے، سینیٹ الیکشن میں ہارس ٹریڈنگ روکنے کیلئے اوپن ووٹنگ ہی کارگر ہو سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کے ٹیکسوں کا پیسہ حکام پر اڑایا جا رہا ہے، عوام کے تحفظ کا کوئی بندوبست نہیں جبکہ حکمرانوں اور ان کے خاندانوں کی سیکیورٹی پر اربوں روپے خرچ کئے جا رہے ہیں، فرقہ وارانہ فساد کی راہ ہموار کر کے قوم کے اتحاد کو پارہ پارہ کرنے کی سازش کی جا رہی ہے، پاکستان کو گفتار نہیں کردار کے غازی حکمرانوں کی ضرورت ہے۔

صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا کہ ایمپلی فائر آرڈیننس پر علماء اہل سنت کے تحفظات دور کئے جائیں، بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی ضرورت ہے، بھارت کے ساتھ مذاکرات مسئلہ کشمیر سے مشروط کئے جائیں، اقوام متحدہ بھارتی جنونیت کا نوٹس لے، ممبران اسمبلی کے خریداروں نے تجوری کے منہ کھول دیئے ہیں، جموری قوتیں ہارس ٹریڈنگ کو روکنے کیلئے اپنا کردار ادا کریں، سینیٹ کے الیکشن کو حرام کمائی والوں نے دھندے میں بدل دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اقتدار کے ایوانوں میں عام آدمی کا داخلہ بند ہے، پاکستان کو نصیر اللہ بابر جیسے دلیرانہ وزیر داخلہ کی ضرورت ہے، ایوان بالا کا الیکشن سبزی منڈی کی آڑھتیوں والی دکان بن چکا ہے، دہشت گردی کے خلاف جنگ جیتنے کیلئے قومی اتحاد ناگزیر ہے۔ صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا کہ حکمران غافل اور دہشت گرد ہوشیار و بیدار ہیں، حکومت حکمت سے خالی ہو چکی ہے، دہشت گردوں کو سزائیں دینے کیلئے فوجی عدالتیں ہی واحد راستہ ہیں، پرامن کراچی خوشحال پاکستان کی کلید ہے، خوشحال پاکستان خطے کے استحکام کا ضامن ہے، حکومت داخلی سیکیورٹی سسٹم کی خامیاں دور نہیں کر سکی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button