Uncategorized

پورے پنجاب میں داعش کا کوئی وجود نہیں، آئی جی پنجاب کا دعویٰ

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) دہشت گردوں، خطرناک مجرموں اور اشتہاریوں سے لڑنے والے پولیس اہلکار قابل فخر ہیں اور محکمہ ایسے بہادر اہلکاروں کو سلیوٹ پیش کرتا رہے گا۔ان خیالات کا اظہارانسپکٹر جنرل پولیس مشتاق احمد سکھیرا نے گزشتہ ر و زسنٹرل پولیس آفس میں دوران ڈیوٹی بہادری کا مظاہرہ کرنےوالے پولیس اہلکاروں کی حوصلہ افزائی کے سلسلے کی دوسری تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔آئی جی نے 16اضلاع کے 56پولیس افسروں اور اہلکاروں میں 26لاکھ 40ہزار روپے نقد انعام کے علاوہ تعریفی اسناد تقسیم کیں۔سب سے زیادہ انعام حاصل کرنے والے 24اہلکاروں کا تعلق ضلع مظفر گڑھ سے ہے ،سوالوں کے جوابات دیتے ہوئے آئی جی نے کہا کہ داعش کا صوبے میں کوئی وجود نہیں۔496غیر ملکی طلبا کے ویزوں کی جانچ پڑتال کے لئے وفاقی حکومت کو اطلاع کر دی گئی ہے ،پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں خود کش حملہ آور کے ڈی این اے کے نمونوں کی شناخت کے لئے ابھی تک نادرا سے رپورٹ موصول نہیں ہوئی،چند مدرسوں کو غیر ملکی امداد کی فراہمی کی انٹیلی جنس رپورٹس موجود ہیں لیکن پاکستان میں نقد امدادکی وجہ سے حتمی شواہد حاصل کرنا مشکل ہے ،اب تک 10ہزار مدرسوں کی جانچ پڑتال کا عمل مکمل کر لیا گیا ہے جو 80فیصد بنتا ہے ،ایک ہفتے کے دوران باقی مدرسوں کی بھی جانچ پڑ تا ل ہوجائیگی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button