Uncategorized

جے ایس او کے مرکزی جنرل سیکرٹری کی لاہور میں علامہ مظہر علوی سے ملاقات

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری عمران حیدر جواد نے لاہور ڈویژن کا تفصیلی دورہ کیا، دورے کے دوران انہوں نے شیعہ علماء کونسل پنجاب کے صوبائی دفتر میں صوبائی صدر شیعہ علماء کونسل پنجاب علامہ مظہر عباس علوی سے تفصیلی ملاقات کی اور صوبائی سطح کے مختلف اُمور پر تبادلہ خیال کیا اور رہنمائی حاصل کی۔ ملتان سے جاری بیان کے مطابق جے ایس او کے مرکزی جنرل سیکرٹر ی نے اس موقع پر لاہور کے ڈویژنل صدر فخر عباس، جنرل سیکرٹری سہیل عباس، شیخوپورہ اور دیگر اضلاع سے آئے جعفری جوانوں ملاقاتیں کیں۔ عمران حیدر نے لاہور میں تنظیمی فعالیت لانے اور جلد ڈویژنل مجلس عمومی کرانے کے لیے نوجوانوں کی رہنمائی کی اور مختلف شخصیات سے روابط کیے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button