پاکستانی شیعہ خبریں

کراچی: سانحہ عباس ٹاؤن 2سال بیت گئے

شیعہ نیوز(پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) کراچی کی تاریخ میں ہونے والے بدترین بم دھماکے جس نےایسی یادگار چھوڑی جو اب تک تازہ ہے،اس سانحہ کو 2 سال بیت گئے، جی ہاں یہ سانحہ عباس ٹاون ہے جو 2013 کی 3 مارچ بعد نماز مغربین رونما ہوا۔ تفصیلات کے مطابق 3 مارچ کی شام عباس ٹاون میں ہونے والے بم دھماکہ کے نتیجے میں سو 100 سے زائد مومینن نے جام شہادت نوش کیا جبکہ کئی زخمی بھی ہوئے، ان شہداء میں بہت سے اہلسنت بھائی بھی شامل تھے۔ اس سانحہ کو آج 2 سال کا عرصہ بیت گیا ہے لیکن اس سانحہ کے ذمہ دار افراد تاہم انتظامیہ کی گرفت سے باہر ہیں ، سانحہ عباس ٹاون کے ذمہ دار طالبان دہشتگردوں کے خلاف نہ ہونے والی کاروائی نے سانحہ پشاور،سانحہ حیات آباد،سانحہ شکارپور سمیت دیگر سانحات کو جنم دیا۔لہذا اگر اب بھی ملک سے ان ناسور کالعدم تنظیموں کو صاف نہیں کیا گیا تو یہ ملک دشمن عناصر کئی اور معصوم لوگوں کا خون چوس جائیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button