پاکستانی شیعہ خبریں

کالعدم تنظیمیں کھلے عام خاص مکتب فکر کے لوگوں کو چن چن کر نشانہ بنا رہی ہیں، حیدر عباس رضوی

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کی رابطہ کمیٹی کے ممبر حیدر عباس رضوی نے کہا ہے کہ کراچی میں مسلک کی بنیاد پر پروفیشنلز، ڈاکٹرز اور وکلا کو قتل کیا جارہا ہے جو کہ انتہائی تشویش ناک صورتحال ہے، کالعدم تنظیمیں کھلے عام وارداتیں کررہی ہیں، خاص مکتب فکر کے لوگوں کو چن چن کر مارا جارہا ہے۔ علی حسنین بخاری کا قتل  بڑا نقصان ہے۔ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حیدر عباس رضوی نے کہا کہ علی حسنین کا خلا ءکبھی پر نہیں ہوسکتا۔ انہوں نے کہا کہ کالعدم تنظیمیں کھلے عام وارداتیں کر رہی ہیں لیکن کوئی پوچھنے والا نہیں، خاص مکتب فکر کے لوگوں کو چن چن کر مارا جا رہا ہے۔ حیدر عباس رضوی نے کہا کہ کمیٹیاں اب کسی مسئلے کا حل نہیں رہیں بلکہ کالعدم تنظیموں کی سرکوبی کی ضرورت ہے۔ رابطہ کمیٹی نے سید علی حسنین بخاری ایڈووکیٹ کے قتل کو سازش قرار دیتے ہوئے وزیراعظم، وزیر داخلہ، گورنر سندھ اور وزیراعلی سندھ سے قاتلوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button