پاکستانی شیعہ خبریں

دیوبندی مدرسہ کے استاد قاری نصیر کو زنا الجبر کیس میں 14 سال سزا

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساںا دارہ) مئی 2014ء کو مانسہرہ میں دیوبندی مدرسہ کے مہتمم مجرم قاری نصیر اور فیضان عرف فیضی نے نجی کالج کی طالبہ کو اس کی سہیلی کی مدد سے دھوکے سے کار میں میں بٹھا لیا تھا اور چلتی گاڑی میں طالبہ کے ساتھ زناء باالجبر کیا اور پھر اس کو پھینک کر فرار ہوگئے۔ پولیس نے ملزمان کو ہری پور سے گرفتار کرکے مانسہرہ پولیس کے حوالے کیا۔ مذکورہ مقدمے کا چالان مکمل ہونے کے بعد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں یہ کیس دس ماہ تک زیر سماعت رہا۔ جمعرات کے روز دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے سماعت مکمل ہونے پر ملزمان کو مجرم قرار دیتے ہوئے قاری نصیر کو چودہ سال قید بامشقت، حسین کو دس سال قید بامشقت اور فیضان عرف فیضی چودہ سال قید بامشقت کی سزا سنا دی جبکہ متاثرہ طالبہ کی سہیلی کو شک کا فائدہ دیتے ہوئے بری کرنے کا حکم جاری کر دیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button