پاکستانی شیعہ خبریں

سندھ کے غیور عوام خصوصاً وارثان شہداء نے استقامت کی روشن مثال قائم کردی ہے,علامہ حسن ظفر

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساںا دارہ) ایم ڈبلیوایم کے مرکزی ترجمان علامہ حسن ظفر نقوی نے اپنے خطاب میں کہا کہ دہشت گرد آئیں اور دیکھیں کہ جس خون کو انہوں نے مقتل میں چھپانا چاہا تھا آج وہ بھر قوت کے ساتھ کوچہ و بازار میں نکل آیا ہے،جب یزید جیسا ظالم حاکم میدان کربلا میں بہتر نہتے مظلوں کو تسخیر نہ کرسکا تو آج کے یزید امریکہ کے گماشتے پاکستان کے پانچ کڑوڑ مظلوموں کو کیسے تسخیر کرسکتے ہیں،انہوں نے کہا کہ سندھ کے غیور عوام خصوصاًوارثان شہداء نے استقامت کی روشن مثال قائم کردی ہے، خانوادہ شہداء کی مستورات نے شکارپور سے کراچی تک جس ہمت ، بہادری، فداکاری اورجذبہ ایثار کا مظاہرہ کیا اس کی نظیر نہیں ملتی ، سندھ کے نااہل حکمران سن لیں سندھ کی پر امن دھرتی کو کسی صورت تکفیری دہشت گردوں کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑا جا سکتا، حکومت کالعدم تکفیری دہشت گرد عناصر کے خاتمے کیلئے موثر اقدامات کرے، وارثان شہداء کے مطالبات آئینی و قانونی ہیں ان پر جلد عمل درآمدحکومت کا فرض اولین ہونا چاہئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button