محسن ملت جعفریہ شہید ڈاکڑ محمد علی نقوی کا وصیت نامہ
محسن ملت ،بانی امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان،بانی رکن تحریک جعفریہ پاکستان اور سرزمین پاکستان پر امام خمینی کی آواز ڈاکڑ محمد علی نقوی کا آج یوم شہادت ہے، تفصیلات کے مطابق 7 مارچ 1995کو اپنے کلینک جاتے ہوئے ڈاکڑ نقوی شہیدہوئے، آپ کے ساتھ آپ کے ایک رفیق دوست شہید تقی بھی شہادت کے درجہ پر فائز ہوئے۔یتیم خانہ چوک آپ کا جائے مقتل بنا جہاں سپاہ یزید کے دہشتگردوں نے گھات لگا کر آپ پر گولیوں کی بوچھاڑ کی! آہ شہیدڈاکڑ اس حملے میں ہم سے جدا ہوئے۔ ذیل اس عظیم شہید کا وصیت نامہ پیش خدمت ہے۔
بسم رب الشہداء
موت کی جانب سفر تیزی سے ہو رہا ہے کئی ایک ایسے مواقع دیکھنے میں نصیب ہو ہیں جو انسان کے لیئےعبرت کا کام دیتے ہیں.. مگر افسوس کہ وہ سبق حاصل نہ کرسکا جو دوسروں کو کہتا رہا.. بالاخر وہ وقت آن پہنچا.. کاش موت سے نہ بھاگے ہوتے ، کاش لشکر خمینی میں شمولیت اختیار کی ہوتی تو شاید ان پاک و پاکیزہ نوجوانوں کے صدقے ہم بھی بخشش کا کوئی سامان لے جاتے.. بہرحال یہ سب باتیں اب رہگئیں اور ہم ایک لمبے سفر پر روانہ ہوگئے.. آخری گزارش ! خوش بختی ہے ان لوگوں کی جو باصلاحیت اور باشعور لوگوں کے ساتھ زندگی بسر کرتے ہیں اور ہلاکت ہے ان کے لیئے جو اپنے سے کمتر کے ماحول میں پروان چڑھتے ہیں.. تمام دوستوں سے ان کی توقعات پر پورا نہ اترنے کی وجہ سے شرمسار ہو..
والسلام..
محمد علی نقوی..
یکم اپریل ۱۹۹۲ء
7 مارچ یوم شہادت سفیر انقلاب شہید ڈاکٹر سید محمد علی نقوی..
التماس سورۃ فاتحہ..