مضامین

15 جمادی الاول جشن میلاد امام علی ابن الحسین علیہ سلام

حضرت امام زين العابدين علیہ السلام انسانيت كى خصوصى صفات اور نفس كے كمالات كا مكمل نمونہ تھے_ _ آپ(ع) سے متعلق افراد ميں سے ايك شخص نے لوگوں كے مجمع ميں آپ كى شان ميں ناروا كلمات كہے اور چلاگيا_ امام چند لوگوں كے ساتھ اس كے گھر گئے اور فرمايا تم لوگ ہمارے ساتھ چلو تا كہ ہمارا بھى جواب سن لو_

راستہ ميں آپ مندرجہ ذيل آيت، جس ميں كچھ مؤمنين كے اوصاف عالى كا تذكرہ ہے، پڑھتے جاتے تھے_
” و الكاظمين الغيظ و العافين عن الناس و اللہ يحب المحسنین“

” وہ لوگ جو اپنا غصہ پى كر لوگوں سے درگذر كرتے ہيں اور خدا نيكو كاروں كو دوست ركھتا ہے”
جب اس آدمى كے گھر كے دروازہ پر پہنچے اور امام علیہ السلام نے اس كو آواز دى تو وہ اس گمان ميں اپنے كو لڑنے كے لئے تيار كركے باہر نكلا كہ امام علیہ السلام گذشتہ باتوں كا بدلہ لينے آئے ہيں_ حضرت امام زين العابدين علیہ السلام نے فرمايا: ميرے بھائي تو تھوڑى دير پہلے ميرے پاس آيا تھا اور تو نے كچھ باتيں كہى تھيں، جو باتيں تونے كہى ہيں اگر وہ ميرے اندر ہيں تو ميں خدا سے بخشش كا طلبگار ہوں اور اگر نہيں ہيں تو خدا سے ميرى دعا ہے كہ وہ تجھے معاف كردے
امام زين العابدين علیہ السلام كى غير متوقع نرمى نے اس شخص كو شرمندہ كرديا وہ قريب آيا اور امام زين العابدين علیہ السلام كى پيشانى كو بوسہ ديكر كہا :

” ميں نے جو باتيں كہيں وہ آپ ميں نہيں تھيں اور ميں اس بات كا اعتراف كرتا ہوں كہ جو كچھ ميں نے كہا تھا ميں اس كا زيادہ سزاوار ہوں”
.
.
پندرہ 15 جمادی الاول / 15 جمادی الثانی 38 ھ ،
میلادِ مسعود و ولادت با سعادت سید الساجدین،
حضرت امام علی بن حسین زین العابدین ؑ

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button