Uncategorized

آئی ایس او کے تحت شہید ڈاکڑ کی برسی پر دو روزہ تقریب کا آغاز،جائے شہادت پر چراغان کیا

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) ا مامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے بانی شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کی برسی کی 2 روزہ تقریبات کا آغاز ہوگیا۔ شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کی بیسویں برسی آئی ایس او پاکستان کے زیراہتمام منائی جا رہی ہے، یتیم خانہ چوک پر شہید ڈاکٹر کی جائے شہادت پر چراغاں کا اہتمام کیا گیا، جس میں کالجز، یونیورسیٹز کے طلباء اور ملک بھر سے برسی میں ہزاروں کارکنان و سابقین نے شرکت کی۔ شرکاء نے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے، جن پر شہید کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے شعار درج تھے۔ اس موقع پر طلباء نے شہید کی روح سے تجدید عہد کیلئے ترانہ شہادت پیش کیا۔ اس موقع پر مرکزی جنرل سیکرٹری مدثر عباس موجود تھے۔ انہوں نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہید ڈاکٹر نے اپنے خون سے تحرک و بیداری کے چراغ روشن کرکے نوجوان نسل کو رہنمائی دی، شہید ڈاکٹر نے ہمیشہ حق کا ساتھ دیا اور ظالمین کے خلاف برسر پیکار رہے، ان کی پاکستان کیلئے خدمات ناقابل فراموش ہیں، جس وقت پاکستان میں کمیونزم و سوشلزم کو تقویت دی جا رہی تھی، شہید نقوی نے اسلامی تعلیمات کو یونیورسٹیز کے طلباء میں فرو غ دیا۔

چراغاں کی تقریبات کے بعد مرکزی سیکرٹریٹ لاہور میں سابقین آئی ایس او کا نمائندہ اجتماع منعقد ہوا، جس میں ملک بھر سے درجنوں سابقین نے شرکت کی۔ اس موقع پر مرکزی کوآرڈینیٹر سابقین نثار ترمذی کا کہنا تھا شہید ڈاکٹر کی ملت تشیع کیلئے خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہیں، ہر سال کی طرح امسال بھی شہید کی برسی کے روز سابقین کا اجتماع شہید کی روح سے تجدید عہد ہے، آئی ایس او کی تقویت اور اہداف کے حصول کیلئے سابقین کی خدمات کارکنان کیلئے جاری رہیں گی، شہید کے مرقد پر دعائے کمیل اور عزاداری کا اہتمام کیا جائے گا، معروف قاری منیرالحسن دعائے کمیل کی تلاوت کریں گے۔ پنڈال کو شہید کی تصاویر سے سجایا جائے گا۔ تقریب میں شہید کا خانوادہ بھی شرکت کرے گا۔ برسی کے آخری روز اتوار کو تقریب کا آغاز اسکاؤٹ سلامی سے ہوگا، سکاؤٹ سلامی کے بعد مرکزی صدر تہور حیدری اور امامیہ چیف اسکاؤٹ خطاب کریں گے، جبکہ افکار شہید سیمینار بھی منعقد ہوگا، جس میں علامہ اسد رضا بخاری، ناصر شیرازی، رفیق شہید ملک اعجاز حسین خطاب کریں گے۔

 

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button