شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کی زندگی قرآن و اہلبیت کی تعلیمات کا عملی نمونہ ہے ،سیّد حُسین نجفی
شیعہ نیوز (پاکستا نی شیعہ خبر رساں ادارہ) مدارس جعفریہ پاکستان کا ایک اجلاس منعقد ہوا ، جس کی صدارت رکن مجلس نظارت علّامہ ناظم رضا عترتی نے کی، اجلاس میں صدر علّامہ سیّد حُسین نجفی اور سیکرٹری جنرل مولانا حسنین عارف کے علاوہ دیگر علمائے کرام نے شرکت کی ۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ سیّد حُسین نجفی نے کہا کہ شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی ؒ کی زندگی ، قرآن و اہلبیت کی تعلیمات کا عملی نمونہ ہے ، شہید ڈاکٹر نے اپنے مقدس ترین پیشے کو بہت احس طریقے سے نبھایا اور ساتھ ساتھ سماجی و مذہبی ذمّہ داریوں میں ایک اعلیٰ ترین مثال قائم کی ، امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان جیسا شجرہ ِ طیبہ پروان چڑھایا ، جوشہید کی دکھائی ہوئی راہوں پر گامزن ہے ۔
جوانان ِ پاکستان کو ایسے با بصیرت کردار کی پیروی کرنی چاہیے، شہید کی زندگی کے تمام پہلو بہت روشن اور قابلِ تقلید ہیں، ان میں سے کسی پہلو پر بھی ہمارے جوانوں کی توجہ رہے تو وہ اس میدان میں کمال پر پہنچ سکتے ہیں ، شہید نے ثابت کیا کہ دین کی خدمت محض عالم بن کر نہیں ، بلکہ ایک پروفیشنل انسان اپنے شعبہ میں رہ کر بھی دینی امور اور عالم ِ اسلام کے اجتماعی امور کے لئے اپنا کردار ادا کر سکتا ہے ، شہید کے کردار اور بصیرت کا ہی اثر ہے کہ آج پاکستان میں جوانانِ امامیہ صیہونیت کے خلاف آواز اُٹھا رہے ہیں ، اور اپنی زندگیوں میں ولایتِ فقیہہ کے پیروکار ہیں ۔اجلاس کے اختتام پرشہید ڈاکٹر محمد علی نقوی ؒ اور تمام شہدائے ملت کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی ۔