پاکستانی شیعہ خبریں

انتشار، اختلافات اور نفرتوں کے خاتمے کیلئے سب مل کر کام کریں، علامہ مرزا یوسف حسین

شیعہ نیوز (کراچی) آل پاکستان شیعہ ایکشن کمیٹی کے تحت صدر ٹاؤن میں منعقدہ تربیتی نشست سے خطاب کے دوران علامہ مرزا یوسف حسین نے کہا کہ انتشار، اختلافات اور نفرتوں کے خاتمے کیلئے سب کو مل کر کام کرنا ہوگا، کیونکہ اس وقت پورا ملک دہشت گردی کی لپیٹ میں ہے اور ملک کو مفاہمت کی جتنی ضرورت آج ہے پہلے کبھی نہ تھی۔ لہٰذا انتہاء پسندی کے کلچر کو ختم کرکے ہی یہاں امن کا قیام ممکن بنایا جاسکتا ہے، ملک میں امن ہوگا تو استحکام، ترقی اور تعمیراتی کاموں میں مدد ملے گی۔ لہٰذا تمام مکاتب فکر کے مسلمانوں سے اپیل ہے کہ وہ امن و محبت اور بھائی چارگی کیساتھ رہیں کیونکہ یہاں شیعہ و سنی کا کوئی جھگڑا نہیں، ایک مخصوص گروہ پرتشدد کارروائیوں کے ذریعے شہر کا امن خراب کر رہا ہے اور یہ جہادی گروپس نہیں چاہتے ہیں کہ یہاں امن قائم ہو اور اسی مقصد کی تکمیل کیلئے خارجی ٹولہ ملک کو خانہ جنگی کی طرف دھکیل رہا ہے، نشست سے علامہ اظہر حسین نقوی، صغیر عابد رضوی، سید علی اوسط، سہیل مرزا اور دیگر نے بھی خطاب کیا اور کہا کہ سیاسی و مذہبی رہنماء اور حکمران نفرت آمیز بیان سے پرہیز کریں، کیونکہ انتشار اور افراتفری کی سیاست نے ملک کو پہلے ہی کافی نقصان پہنچایا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button