پاکستانی شیعہ خبریں

تحریک انصاف حکومت نے سانحہ امامیہ مسجد کے بعد کئے وعدے پورے نہیں کئے، علامہ نذیر مطہری

شیعہ نیوز (پشاور) جامع مسجد امامیہ حیات آباد پشاور کے خطیب علامہ نذیر حسین مطہری نے کہا ہے کہ سانحہ 13 فروری کے بعد صوبائی حکومت کی جانب سے جس طرح مطالبات کی منظوری کیلئے یقین دہانیاں کرائی گئی تھیں ان پر عملدرآمد نہیں ہوا، حکمران اپنے وعدے پورے کریں، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سانحہ امامیہ مسجد کے بعد حکومت نے فول پروف سیکورٹی فراہم کرنے، پولیس اہلکاروں کی بھرتی، دہشتگردوں کیخلاف منظم کارروائی، مساجد اور امام بارگاہوں کیلئے اسلحہ لائسنس کی فراہمی اور شہدا کیلئے معقول معاوضہ کو یقینی بنانے کے وعدے کئے تھے، لیکن افسوس کیساتھ کہنا پڑتا ہے کہ حکومت اس حوالے سے سستی اور عدم توجہی کا مظاہرہ کر رہی ہے، انہوں نے مطالبہ کیا کہ ان مطالبات کو فوری طور پر عملی شکل دی جائے، علامہ نزیر حسین مطہری نے مزید کہا کہ شہدائے امامیہ مسجد کے وارثین سے مشاورت کے بعد جمعہ کو اہم پر یس کانفرنس کی جائے گی، جس میں اہم اعلانات اور آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔ اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ شہدائے امامیہ مسجد کا چہلم شایاں شان طریقے سے منایا جائے گا، جس کی حتمی تاریخ کا اعلان جمعہ کو پریس کانفرنس میں کیا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button