ابوبکر بغدادی امریکی ایجنٹ اور جاسوس ہے جسے اسلام کے خلاف استعمال کیا جا رہا ہے، مفتی غلام مصطفی رضوی
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) داعش یا دولت اسلامیہ اسلام محمدی کی پیروکار نہیں بلکہ امریکہ کے اسلام اور نظریات کی پیروکار ہے۔ داعش کا سربراہ ابوبکر البغدادی جو اپنے آپ کو حسنی اور حسینی بھی کہتا اور لکھواتا ہے اور اولیاء اللہ کے مزارات کو شہید بھی کرتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار اسلامی نظریاتی کونسل پاکستان کے رُکن مفتی غلام مصطفی رضوی نے” اسلام ٹائمز” کو دیے خصوصی انٹرویو میں کیا۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ اصل میں یہ بغدادی امریکی جاسوس اور ایجنٹ ہے جسے امریکہ شام کے بعد اب عراق میں استعمال کر رہی ہے ایک عام فہم انسان بھی سمجھ سکتا ہے کہ داعش کی کاروائیوں سے اسلام کو نقصان ہو رہا ہے یا فائدہ؟ داعش جس طرح بے گناہوں کو زندہ جلا رہی ہے بے گناہوں کو کاٹ رہی ہے اور جس وحشت وبربریت کی مثال قائم کر رہی ہے یہ اسلام کا ایجنڈا نہیں بلکہ یورپ کا ایجنڈا ہے۔ آج عراق میں داعش جو اسلحہ استعمال کر رہا ہے وہ کس ملک کا ہے اسی سے پتہ چل گیا ہے اور اگر داعش نے اسلام نافذ کرنا ہی ہے تو اُن ممالک پر نافذ کرے جہاں اسلام مشکلات کا شکار ہے اور جہاں مسلمان زیرعتاب ہیں لیکن داعش وہاں بربریت قائم کر رہی ہے اسلام پہلے ہی مضبوط ہے اس سے واضح ہوتا ہے کہ اس داعش کا مقصد اسلام کو مضبوط کرنا نہیں کمزور کرنا ہے۔