طالبات ملت تشیع کا سرمایہ افتخار ہیں، سیدہ سدرہ نقوی
شیعہ نیوز (ملتان) جعفریہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن طالبات پاکستان کی مرکزی آرگنائزر سیدہ سدرہ نقوی نے ملتان کے مختلف علاقوں، جامعہ فاطمۃ الزھراؑء شیعہ میانی ملتان، قذافی چوک قیصر آباد یونٹ، جامعہ خدیجۃ الکبریٰ پیراں غائب، محلہ جھک اندرون پاک گیٹ، وی آئی پی کالونی سورج میانی ملتان کے دورہ جات کئے اور تنظیمی نشستوں اور سمینارز میں شرکت و خطاب کیا۔ اپنے دوہ جات میں انھوں نے کہا کہ دینی مدارس کی طالبات ہمارا سرمایہ افتخار ہیں یہ معلمات بن کر قوم کی روحانی تربیت کرتی ہیں اسی طرح کالجز اور یونیورسٹیز کی طالبات دیگر علوم پہ دسترس حاصل کر کے ملت تشیع کے استحکام کا باعث بنتی ہیں، بحکم قائد محترم وقت کے تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے دینی و دنیاوی تعلیم حاصل کرنے والی خواہران کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کر کے ان سے استفادہ حاصل کیا جائے اور دختران ملت جعفریہ کی تربیت و کردارسازی کرتے ہوئے ان کو زینبی کردار ادا کرنے لے لئے تیار کیا جائے۔ مرکزی آرگنائزر سیدہ سدرہ نقوی نے ڈویژنل آرگنائزر فیصل آباد شجعیہ زھرا علوی اور ڈویژنل آرگنائزر ملتان مہک رباب کے ہمراہ علامہ سید تقی شاہ سے ملاقات کی اور انھیں جے ایس او طالبات پاکستان کی تنظیمی صورت حال سے آگاہ کرتے ہوئے ان سے رہنمائی لی، علامہ صاحب نے تنظیمی سرگرمیوں کو سراہتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظھار کیا۔