Uncategorized

آئی ایس او نے سفیر انقلاب اینڈروئڈ اپلیکیشن متعارف کروادی

شیعہ نیوز (لاہور) امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے ادارہ پبلیکیشن نے شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کی شخصیت اور خدمات کے حوالے سے اینڈروئڈ اپلیکیشن متعارف کروا دی ہے۔ ادارہ پبلیکیشن کے انچارج مجتبٰی حیدر کے مطابق شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کی پاکستان کے نوجوانوں کیلئے بے پناہ خدمات ہیں۔ شہید کی خدمات و افکار سے آگاہی کیلئے اپلیکشن متعارف کروائی گئی ہے، تاکہ نوجوان نسل شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی، سفیر انقلاب کے افکار سے زیادہ سے زیادہ مستفید ہوں۔ انہوں نے اپلیکیشن کے حوالے سے بتایا ہے کہ googleplay میں safeer-e-inqilab سرچ کرنے سے اس اپلیکیشن کو حاصل کیا جاسکتا ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کے افکار و شخصیت پر لکھی گئی کتاب سفیر انقلاب اور شہید کی درجنوں تصاویر اس اپلیکشن پر موجود ہیں، جن کو آسانی سے دیکھا اور پڑھا جاسکتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button