جنوبی پنجاب تکفیری دہشت گردوں کی آماجگاہ بن چکا ہے، علامہ عبدالخالق اسدی
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے سربراہ علامہ عبدالخالق اسدی نے لاہور میں صوبائی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بلا تفریق کارروائی لائق تحسین ہے، شدت پسندی اور دہشت گردی کے خاتمے کے بغیر ملکی ترقی و استحکام ناممکن ہے، وزیر داخلہ کی جانب سے کالعدم جماعتوں کو وضاحتیں پیش کرنا لمحہ فکریہ ہے، انتہا پسندوں کے ہاتھوں موجودہ حکمران یرغمال ہیں، پنجاب میں کالعدم تنظیمیں بدستور نفرتیں بانٹنے میں مصروف ہیں، جنوبی پنجاب دہشت گردوں کی آماجگاہ بن چکا ہے، بھکر میں دن دہاڑے کالعدم تنظیم کے دہشت گرد حملے کر رہے ہیں، دہشت گردی کے خلاف جنگ کو منطقی انجام تک پہنچانے میں پنجاب کے حکمران مخلص نہیں۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف ملک میں سب سے پہلے ہم نے آواز اُٹھائی، ہم نے ان قاتلوں اور درندوں سے مذاکرات کو شیطان سے مذاکرات قرار دیا تھا، نااہل سیاست دانوں نے اپنے مفادات کی خاطر دہشت گردوں کو منظم ہونے کا موقع دیا، وقت پر ان دہشت گردوں کے خلاف کارروائی ہوتی تو ہزاروں پاکستانی ان درندوں کی بربریت کا نشانہ نہ بنتے، آج وقت کا تقاضا ہے کہ قوم ان ملک دشمنوں کے خلاف متحد ہوں اور وطن عزیز سے اس ناسور کے خاتمے کے لئے اپنا کردار ادا کرے۔