اسلام اور ولایت کے دشمنوں سے اتحاد ممکن نہیں،علامہ ساجد نقوی
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) اسلام اور ولایت کے دشمن MI6 کے ایجنٹوں کے ساتھ اتحاد ممکن نہیں،عزاداری میں تحریفات لانے والوں کو اپنے ساتھ نہیں بٹھایا جا سکتا،ایسا کہنا ہے شیعہ علماء کونسل کے سربراہ علامہ ساجد نقوی کا۔ شیعہ علماء کونسل کے میڈیا ذرائع سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق علامہ سید ساجد علی نقوی نے ذاکرین کو ایم آئی سکس کا ایجنٹ قرار دیا اور کہا کہ یہ لوگ عزاداری میں تحریفات لانے والے ہیں لہذا ان سے اتحاد نہیں کیا جاسکتا۔
واضع رہے کہ جہاں اس وقت عالم اسلام میں اتحاد کی سخت ضرورت ہے وہیں اتحاد مومینن بھی بہت اہمیت کا حامل ہے دشمن (Mi6) صرف شیعہ سنی میں تقیسم پیدا نہیں کررہی بلکہ شیعہ شیعہ کو بھی ایک جگہ بیٹھنے کو اپنی شکست سمھجتی ہے ،لہذا ایسے وقت میں ذاکرین جو بحرحال شیعہ قوم کا حصہ ہیں کے خلاف ایسی بیان بازی شیعہ قوم میں مزید اختلاف کو ہوا دینے کے مترادف ہے۔
نادانستگی میں شیعہ علماء کونسل کا میڈیا ایم آئی سکس کی پالیسی پر عمل پیرا ہے تو دوسری طرف رہبر انقلاب اسلامی کے بیان جس میں انہوں نے ایم آئی سکس کے شیعہ ایجنٹوں کی جانب اشارہ کیا تھا اسکو متنازعہ بنارہا ہے ۔
معذرت کے ساتھ ولایت کے دشمن تو مولانا فضل الرحمن بھی ہیں،ان کے ساتھ اتحاد کیسے ممکن ہوا؟