Uncategorized

پاکستان میں تمام اقلیتوں کا تحفظ ریاست کی ذمہ داری ہے، علامہ نیاز نقوی

شیعہ نیوز (لااہور) وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے نائب صدر اور کونسل فار ریلیجنز (Council for Religions) کی سپریم کونسل کے رکن علامہ نیاز حسین نقوی نے مسیحیوں کی عبادت گاہوں پر حملوں کی مذمت کرتے ہوئے اسے سکیورٹی اداروں کی ناکامی قرار دیا ہے۔ ایک بیان میں علامہ نیاز نقوی نے کہا کہ پاکستان میں تمام اقلیتوں کا تحفظ ریاست کی ذمہ داری ہے، جو بھی غفلت کے مرتکب پائے گئے ہیں انہیں سزا دی جائے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گرد کا کوئی مذہب نہیں، یہ امریکی اور اسرائیلی ایجنٹ ہیں، جو پاکستان کے خلاف سازشیں کر رہے ہیں۔ یہ وہ لوگ ہیں جن کے ہاتھوں سے مساجد، امام بارگاہیں اور خانقاہیں محفوظ رہیں اور نہ ہی عید میلادالنبی اور محرم الحرام کے جلوس، ان شیطانی ایجنٹوں کے نشانے پر ہر پاکستانی شہری ہے، مسیحیوں سے ظلم ہونے پر ان کے ساتھ اظہار ہمدردی کرتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button