سپریم کورٹ نے سلمان فارسی امامبارگاہ حملےکے دہشتگردوں کو رہا کردیا
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) سپریم کورٹ نے سلمان فارسی امام بارگا الفلاع سوسائیٹی حملہ کیس میں ہائی کورٹ کے فیصلے کو برقرار رکھتے ہوئے ملزمان کو بری کرنے کا حکم دے دیا ہے ۔ پیر کو سپریم کورٹ کے جسٹس آصف سعید کھوسہ ، جسٹس امیر ہانی مسلم اور جسٹس قاضی فائز عیسی پر مشتمل بینچ نےملزمان شوکت ،وہاب اور شاہنواز عرف شانی کو سند ھ ہائی کورٹ کی جانب سے بری کرنے کے خلاف سندھ حکومت کی درخواست کی سماعت کی ۔ جس میں موقف اختیا رکیا گیا کہ ٹرائل کورٹ نے ملزمان 2011میں الفلاح کے علاقے میںواقع امام بارگاہ پر حملہ کے مقدمہ میں سزائے موت سنائی تھی تاہم ملزمان نے ٹرائل کورٹ کے فیصلے کو سندھ ہائی کورٹ میں چیلنچ کیا اور سندھ ہائی کورٹ نے3 ملزمان کو عدم ثبوت پر رہا کردیا تھا ۔سندھ ہائی کورٹ نے اپنےفیصلے میں شواہد کو مدنظر نہیں رکھا لہذااستدعا ہے کہ سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا جائے اور ٹرائل کورٹ کے فیصلے کو برقرار رکھنے کے احکامات جاری کیے جائیں ۔