کراچی میں ایام فاطمیہ کی مجالس کا سلسلہ جاری
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) ملک بھر کی طرح کراچی شہر میں بھی ایام شہاد ت حضر ت فاطمہ زہرا (س) کے سلسلے میں مجالس عزا کا سلسلہ جاری ہے ، شہر کے مختلف علاقوں میں عشرہ مجالس اور سالانہ مجالس منعقد کی جارہی ہیں جس میں معروف ذاکر اور علماء کرائم خطاب کررہے ہیں جبکہ کئی مقامات پر آج شب شہادت جناب فاطمہ زہرا(س) کی مناسبت سے جلوس برآمد کیے جائیں گے، دوسری طرف خؤاتین کی جانب سے شہر بھر میں مجالس عزا کا سلسلہ جاری ہے، یہ مجالس امام بارگاہوں اور مومینن کے گھروں میں منعقد ہورہی ہیں، ان مجالس میں خطباء جناب سید ہ کی سیرت پر روشنی ڈالنے کے ساتھ ساتھ انکی مظلومانہ شہادت کو بیان کرتےہیں ۔ اسی طرح شہر کی مختلف شاہراہوں پر بھی ایام فاطمیہ (ع) سے متعلق پبلیکشن بھی کی گئی ہے۔
واضع رہے کہ جناب فاطمہ زہرا (س) مسلمانوں کے آخری نبی حضرت محمد مصطفیٰ (ص) کی اکلوتی بیٹی ہیں ،تاریخ اسلام کے مطابق آپ کی شہادت رسول اللہ ـ(ص) کی رحلت کے صرف 90 روز بعد واقعہ ہوئی ، روایت میں ہے کہ در زہرا(ع) پر حکمران علی ابن ابی طالب (ع) سے بیعت طلب کرنے پہنچے اور مطالبہ کیا کہ علی کو باہر نکالو ورنہ اس گھر کو آگ لگادی جائے گی، اور پھر وہی کیا در فاطمہ (ع) کو جلایا، اسی دوران ایک ملعون نے دروازے کو دھکا دیا دروازہ بنت محمد (ع) پر گرا اور آپ (ع) زخمی ہوگئیں، حضرت علی کو حکمرانوں نے قید کرلیا ۔ اس سانحہ کے بعد 3 جمادی الثانی کو آپ (ع) اس دنیا فافی سے کوچ کرکے اپنے بابا حضرت محمد مصطفی (ص) سے جاملیں۔