پاکستانی شیعہ خبریں

داعش کی تمام تر کارروائیاں سراسر خلاف شریعت ہیں، آصف لقمان قاضی

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) جماعت اسلامی نوشہرہ کے امیر، جماعت کے شعبہ امور خارجہ کے ڈپٹی ڈائریکٹر  اور قاضی حسین احمد مرحوم کے فرزند آصف لقمان قاضی نے کہا ہے کہ داعش کے پیچھے امریکہ بھی ہے اس کے پیچھے اسرائیل بھی ہے جو مسلمانوں کے درمیان انتشار پھیلانا چاہتا ہے، دونوں ممالک مسلمانوں کے درمیان تفرقہ پھیلانا چاہتے ہیں۔ داعش کی کارروائیاں کی تمام کارروائیاں سراسر خلاف شریعت ہیں۔ اس طرح ظالمانہ طریقوں سے لوگوں کو قتل کرنا، لوگوں کو ذبحہ کرنا یہ کسی طور بھی اسلامی شریعت سے مطابقت نہیں رکھتا۔ اس میں کچھ ریجنل طاقتیں بھی شامل ہیں جو اپنے اپنے مفادات کیلئے داعش کو استعمال کر رہی ہیں۔ یہ قابل افسوس بھی ہے اور قابل مذمت بھی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button