Uncategorized

آئی ایس او کا طلوع فجر کنونشن 11 اپریل سے لاہور میں شروع ہوگا

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تعلیم رضا محسن نے مرکزی سیکرٹریٹ لاہور میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ آئی ایس او کا سالانہ طلوع فجر تعلیمی کنونشن 11 اپریل سے لاہور میں شروع ہو گا، کنونشن تین روز تک جاری رہے گا، جس میں ملک بھر سے ہزاروں طلباء شریک ہوں گے جبکہ تعلیمی ماہرین بھی خصوصی شرکت کریں گے۔ مرکزی سیکرٹری تعلیم کا کہنا تھا کہ کنونشن کے حوالے سے ملک بھر کے پروفیشنل اداروں کے دورہ جات کا سلسلہ جاری ہے تاکہ کنونشن میں طلباء کی کثیر تعداد شریک ہو سکے۔ کنونشن میں جاب ہنٹنگ سکلز کیرئیر گائیڈنس لرنگ سکلز، کمیونیکشن سکلز تعلیمی اداروں میں استعماری سازشیں، تعلیمی، تربیتی اور حالات حاضرہ کے علاوہ دیگر دینی و تعلیمی لیکچرز ہوں گے۔ پروگرام کے اختتام پر تعلیمی اداروں میں اعلیٰ کارکردگی دکھانے والے طلباء کو اعزازی شیلڈز اور انعامات دیئے جائیں گے۔ انہوں  نے کہا کہ آئی ایس او نے روز اول سے آج تلک معاشرے کو وہ تعلیم یافتہ افراد دیئے ہیں جو آج استعماری ہتھکنڈوں کے سامنے ایک سیسہ پلائی دیوار بن کر ان کا مقابلہ کر رہے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button