وہابیوں نے یمن کے معزول سابق صدر کے صدرارتی محل کو خانہ کعبہ قرار دیے دیا
شیعہ نیوز(پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)گذشتہ روز سعودیہ عرب کی جانب سے یمن میں معصوم عوام پر فضائی حملہ میں پاکستانی فوجی کی شمولیت کے بعد سوشل میڈیا پر جاری جنگ میں وہابی سعودی ہم خیالوں نے اس جنگ کو اسلام اور کفر کی جنگ بنانا شروع کردیا ہے اور زور شروع سے اس بات پر وزن ڈالا جارہا ہے کہ جیسے یمن کی فوج نے خانہ کعبہ پر حملہ قرار دیا ہے، یہ پروپگنڈا محض سعودی جارحیت کو تحفظ فراہم کرنے کے لئے کیاجارہا ہے جو اس نے یمن پر معصوم مسلمانوں پر حملہ کرکے کی ہے جس میں زیادہ تر سنی مسلمان ہی شہید ہوئے ہیں، دوسری جانب عام مسلمانوں کے جذبات کو بھڑکاوا دینا بھی اس پروپگنڈا کے مقاصد میں سے ایک ہے۔ لیکن حقیت یہ ہے کہ یمن میں انصار اللہ نامی تنظیم جس میں زیدی،شیعہ اور سنی مسلمان شامل ہیں اپنے ملک میں سعودی اور امریکی مداخلت کے خلاف برسرپیکار تھے انہوں نے سابق معزول صدر جو القائدہ اور سعودی وامریکی پٹھو تھا کو عہدے سے معزول کردیا اور پارلیمنٹ کو تحلیل کرکے نیا آئین مرتب کیا ، سابق معزول صدر یمن کے جنوبی علاقہ کی طرف بھاگ گیا تھا جہاں القائدہ کا گڑھ بھی ہے وہاں سے ملک میں بدامنی اور دہشتگردی کو فروغ دے رہا تھا۔یمن کے حوثی قبائل اور انصار اللہ نے جنوبی علاقے کو آزاد کرنے کے لئے جب پیش قدمی تو سعودی عرب نے اپنے مفادات کو خطرے میں محسوس کرتے ہوئے یمن پر حملہ کردیا جسکا 9 خلیجی ممالک سمیت پاکستان نے بھی ساتھ دیا، اس حملہ کے بعد دنیا بھر میں مذمت کی گئی جبکہ پاکستان میں بھی کافی تنقید فوج اور حکومت پر کی گئی ، لیکن پاکستان میں موجود القائدہ اور سعودیہ عرب کے حمایت یافتہ وہابی تنظیموں نے اس سعودی جارحیت کو ٹورموڑ کر اس طرح پیش کیا جیسے یہ حملہ یمن کی جانب سے سعودی عرب پر کیا گیا ہےا ور انہوں نے اس سعودی جارحیت کو شیلٹر دینے کے لئے خانہ خدا کو نیز ے پر بلند کردیا جس طرح کہ صفین میں نیز پر قرآن بلند کیا گیا تھا۔
اسی میڈیا پر ایک حق پرست نے کیا خوب سوال اٹھایا کہ یمن کی اندورنی سیاست میں حجاز مقدس کہاں آگیا ؟ یمن کہ انقلابی تو اپنے ملک کے صدارتی محل کی طرف بڑھ رہے تھے اور اگر وہ صدارتی محل تمھارے لیے حجاز مقدّس ہے تو پھر اللہ ہی حافظ ہے تم لوگوں گا۔ اصل خانہ کعبہ یمن کا صدارتی محل ہے جس پر یہ وہابی اتنا شروع مچارہے ہیں، شاید وہابی تو توحید توحید کا شروع مچاتے ہیں لیکن ایمان میں کمزور ہیں ورنہ تو خانہ کعبہ کی حفاظت کی ذمہ داری خود اللہ رب العزت نے اپنے ذمہ رکھی ہے، ان خادمین حرمین شریفین کی کیا اوقات ہے۔
اورنگزیب فاورقی کے دوستوں کی جانب سے کیاجانے والے پروپگنڈے کا ثبوت