Uncategorized

علامہ ساجد نقوی کا خوف: نواز حکومت کے اعلی سطحی وفد نے سعودیہ عرب کا دور موخر کردیا

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) تحریک جعفر یہ کہ قائد علامہ سید ساجد علی نقوی کا یمن کی صورتحال پر پالیسی بیان کے بعد پاکستانی حکام (نواز حکومت) نے دورہ سعودی عرب موخر کردیا ہے، اطلاعات کے مطابق نواز حکومت نے سعودی عرب کی یمن پر جارحیت کے بعد یہ فیصلہ کیا تھا کہ وہ سعودی عرب کی سالمیت کا دفاع کریں گے اور اس سلسلے میں ایک عالی سطحی وفد جس میں وفاقی وزیر دفاع ،مشیر امور خارجہ اور فوجی جنرل سعودیہ عرب جائیں گے اور صورتحال کا معائنہ کریں گے، اس وفد کو کل سعودی عرب روانہ ہونا تھا۔ لیکن تحریک جعفریہ کا کہنا ہے کہ وفد کی روانگی سے قبل ہی انکےقائد نے ایسا پالیسی ساز بیان دیا جس کے خوف سے نواز حکومت نے اپنا دورہ سعودی عرب موخر کردیا ہے۔( پالیسی ساز بیان اس امیج میں لکھا ہے)

333

جبکہ ہماری اطلاعات کے مطابق یہ دورہ عرب لیگ کے مصر میں ہونے والے اجلاس کی وجہ سے موخر کیا گیا ہے، کیوں عرب لیگ کے اس اجلاس میں سعودی بادشاہ سمیت دیگر اہم شخصیات شرکت کے لئے مصر گئی ہوئی ہیں لہذا پاکستانی وفد سے انکی ملاقات ممکن نہیں تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button