یمن میں سعودی جارحیت: پیپلز پارٹی اختلافات کا شکار ہوگئی
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) یمن جنگ گویا حق و باطل کی پہچان بنتی جارہی ہے، پانچ روز قبل سعودی عرب کی جانب سے یمن کے خلاف شروع کی جانے والی جنگ اور اسکے بعد پاکستان سے مدد کی طلبی نے پاکستان میں بھی ایک نئی بحث چھڑڈالی ہے،جبکہ اس مسئلے پر پاکستانی عوام سمیت بڑی بڑی جماعتیں جماعتیں اختلافات کا شکار ہوگئی ہے۔
پاکستانی کی سابق حکمراں جماعت پیلپز پارٹی بھی اسی اختلاف کا شکار ہے، پارٹی چیرمین آصف زرداری سعودی عرب کی یمن پر جارحیت کی حمایت اور اسکے جواب میں دفاع حملہ میں﷽ بھرپور امداد کا موقف رکھتے ہیں تو دوسری طرف پی پی پی کے کئے مرکزی و صوبائی رہنما یمن میں سعودی جنگ کا حصہ بنے کی مخالفت کررہے ہیں۔
پی پی پی کی رہنماء اور صوبائی اسمبلی سندھ کی ڈپٹی اسپیکر شہلارضا نے گذشتہ روز نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں پاکستان کو نئی جنگ میں دھکیلنے کی مخالفت کی ہے اور انکا کہنا ہے کہ پاکستان کو دوسرے کی جنگ کا حصہ نہیں بناچاہیئے،دوسری طرف پنجاب کے صدر منظور وٹو نے بھی یمن میں پاکستانی فوج بھجنے سمیت سعودیہ عرب کی جارحیت میں شریک ہونے پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے،خیبر پختونخوا میں سابق ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی و پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ ہم پہلے ہی حالت جنگ میں ہیں۔ پاکستانی فوج کو یمن کے محاذ پر نہ بھیجا جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈیرہ اسماعیل خان میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاک فوج امن وامان کو برقرار رکھنے کیلئے پہلے ہی کئی محاذوں پر بہادری سے جنگ لڑ رہی ہے۔ یمن کے مسئلہ پر وفاقی حکومت کی طرف سے فوج بھیجنا سوالیہ نشان ہے۔ حکومت کو یمن کی جنگ میں دخل اندازی نہیں کرنی چاہئے۔ یہ ان کا اندرونی مسئلہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف حکومت یمن کے مسئلہ پر فی الفور پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلا کر قوم کو اس مسئلہ پر اعتماد میں لے، تاکہ کسی کو احساس محرومی نہ ہو۔ حکومت نے پہلے ہی یمن کے مسئلہ پر کافی دیر کر دی ہے۔ حکومت یمن کے مسئلہ پر اکیلے فیصلے کر رہی ہے، ہماری کوئی خارجہ پالیسی نظر نہیں آ رہی۔ وزیر خارجہ ملک میں موجود نہیں۔ بیورو کریٹس کے ذریعے ملک کو چلایا جا رہا ہے۔ جو حکومت کی نالائقی کاثبوت ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی عوام کے حقوق کی ترجمانی کرتی ہے اور قوم کو صحیح سمت پر گامزن کریگی۔
دوسری جانب پارٹی چیرمین آصف زرداری اور رحمان ملک گروپ نے سعودی عرب کی یمن کی مظلوم عوام پر جارحیت کی حمایت کی ہے اور مسلمانوں نافذ کی گئی سعودی جنگ میں بھرپور ساتھ دینے کا عزم کیا ہے۔