پاکستانی شیعہ خبریں
کالعدم تنظیم کے ملزم بلال عرف چنگاری کی جے آئی ٹی رپورٹ منظر عام پر آگئی
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) کالعدم جماعت کے ملزم بلال عرف چنگاری کی جے آئی ٹی رپورٹ منظر عام پر آگئی، ملزم نے 28 افراد کے قتل کا اعتراف کرلیا۔ نیو کراچی سے گرفتار ٹارگٹ کلر بلال عرف چنگاری سے تفتیش مکمل کرلی گئی ہے۔ جوائنٹ انویسٹی گیشن رپورٹ کے مطابق ملزم کا گروہ 14 افراد پر مشتمل ہے، ملزم کو انسداد دہشتگردی ڈیپارٹمنٹ نے سال 2013 میں گرفتار کیا تھا۔ گرفتار ملزم کا ساتھی عرفان دبئی مفرور ہے، جے آئی ٹی رپورٹ کے مطابق ملزم نے شہر کے مختلف مقامات پر فرقہ وارانہ ٹارگٹ کلنگ کی اور 28 افراد کے قتل کا اعتراف بھی کرچکا ہے۔ ملزم نے ٹارگٹ کلنگ کی بیشتر وارداتیں سینٹرل اور ویسٹ زون میں کیں۔ گروپ کا سرغنہ ندیم عرف منگا گرفتار کیا چکا ہے۔