پاکستانی شیعہ خبریں

یمن کی جنگ ہماری نہیں، پاکستانی فوج کو ہرگز نہ بھیجا جائے، اسفند یار ولی خان

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفند یار ولی خان نے کہا ہے کہ یمن کی جنگ ہماری نہیں، فوج کو نہ بھیجا جائے، فاٹا میں حکومتی رٹ تسلیم کرنیوالوں سے بات کی جائے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفند یار ولی نے یمن جنگ میں پاکستان کی شمولیت کی مخالفت کردی، ان کا کہنا ہے کہ فرد واحد کے بجائے مشترکہ فیصلہ ہونا چاہئے، سعودی عرب کے تقدس پر کوئی سمجھوتا نہیں ہوسکتا ہے، یمن کی جنگ ہماری نہیں، اس میں پاکستانی فوج کو نہ بھیجا جائے۔ انہوں نے بلدیاتی انتخابات کے جلد انعقاد کا مطالبہ اور فاٹا میں حکومتی رٹ تسلیم کرنیوالوں سے بات کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button