Uncategorized

یمن اور بحرین کے عوام کو انکے حقوق سے محروم نہیں رکھا جا سکتا، علامہ نیاز نقوی

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے سابق نائب صدر علامہ نیاز حسین نقوی نے واضح کیا ہے کہ وہ سیاسی اور سماجی حقوق کی آئینی جدوجہد کرنے والے یمن کے عوام کو باغی قرار نہیں دیتے۔ ملی مجلس شرعی کی پریس ریلیز میں ان سے منسوب بیان خلاف حقیقت ہے۔ میڈیا سیل کی طرف سے جاری بیان میں علامہ نیاز نقوی نے کہا کہ کسی بھی ملک کے شہریوں کا اپنے حقوق کے لئے جدوجہد کرنا ان کا آئینی حق ہے۔ یمن اور بحرین کے عوام کو اس سے محروم نہیں رکھا جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ خدا نخواستہ اگر یمنی عوام باغی ہیں تو بھارتی مظالم کے مقابلے میں سینہ سپر کشمیری حریت پسندوں اور اسرائیلی قبضے سے نجات کے لئے جدوجہد کرنے والے فلسطینیوں کو بھی باغی تسلیم کرنا پڑے گا جو کہ عالمی قوانین اور سیاسی اخلاقیات کے مطابق درست نہیں۔ علامہ نیاز نقوی نے کہا کہ سعودی عرب اور اتحادی ممالک نے یمن پر جارحیت کی ہے، اسے اپنی افواج واپس بلوانی چاہیں، کسی بھی ملک کے اندرونی معاملات میں مداخلت قرآن و حدیث کی رو سے خلاف اسلام ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button