پاکستانی شیعہ خبریں

پاکستانی سرحد سے آنیوالے مسلح افراد کی فائرنگ سے 8 ایرانی بارڈر گارڈز جاں بحق

شیعہ نیوز (مانیٹرنگ رپورٹ) پاکستان سے آنے والے مسلح دہشت گردوں اور ایرانی سیکیورٹی فورسز کے مابین جھڑپ کے نتیجے میں 8 ایرانی بارڈر گارڈز جاں بحق ہو گئے ہیں۔ ایرانی خبر رساں ایجنسی (آئی آر این اے) نے سیستان بلوچستان صوبے کے ڈپٹی گورنرعلی اصغر میر شکاری کے حوالے سے بتایا ہے کہ منگل کو پاکستان سے مسلح افراد ایران میں داخل ہوئے جن کی ایرانی سرحدی محافظوں کے ساتھ جھڑپ ہوئی، جس کے نتیجے میں 8 گارڈزجاں بحق ہوگئے، بعد ازاں حملہ آور واپس پاکستان فرار ہوگئے۔ واضح رہے کہ ایران اور پاکستان کی سرحد 900 کلمیٹر طویل ہے جس پر گزشتہ کچھ عرصے کے دوران ناخوشگوار واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔ پاکستان اور ایران نے گزشتہ برس دہشت گردی کے خاتمے، منشیات اور انسانی اسمگلنگ کے خاتمے کے لیے باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا تھا۔ اجلاس میں انٹیلی جنس معلومات بڑھانے پر بھی اتفاق ہوا اور یہ بھی فیصلہ بھی کیا گیا کہ دونوں ممالک کسی بھی قسم کی کشیدگی کے متحمل نہیں ہو سکتے، لہذا سرحدوں کی کشیدہ صورتحال کو ختم کرنے کے لیے ہر ممکن کوششیں کرنی چاہئیں۔ اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا تھا کہ دونوں ممالک کے لیے دہشت گردی کے خلاف لڑنا اب ناگزیر ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button