پاکستانی شیعہ خبریں

کراچی، پاک فوج یمن بھیجنے کیخلاف سول سوسائٹی کا وزارت خارجہ دفتر کے باہر احتجاج

شیعہ نیوز (کراچی) وزارت خارجہ کے کراچی میں کیمپ آفس کے باہر یمن کی صورتحال پر سول سوسائٹی کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ پاکستانی حکومت یمن کے خلاف پاک افواج کو سعودی عرب نہ بھیجے، پاکستان کی افواج پاکستانیوں کے لیے ہے۔ وزرات خارجہ کے دفتر کے باہر ہونے والے احتجاج کی قیادت خرم ذکی اور دیگر کررہے تھے۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر پاک افواج کو سعودیہ نہ بھیجنے اور یمن جنگ کا حصہ نہ بننے کے حوالے سے مختلف نعرے درج تھے۔ اس موقع پر مظاہرین مسلسل پاک فوج کی حمایت میں مسلسل نعرے بازی کرتے رہے۔ مظاہرے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے خرم ذکی نے کہا کہ پاکستان پہلے ہی دہشت گردی کا شکار ہے اور ہماری مسلح افواج دہشت گردوں کے خلاف کامیابی سے آپریشن کررہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی فوج کو صرف اپنی ملکی سرحدوں کی حفاظت کے لیے موجود رہنا چاہیے، اسے کسی دوسرے ملک کی جنگ کا حصہ نہ بنایا جائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button