نواز شریف کو پرسنل تعلقات کو یمن کے معاملات میں نہیں لانا چاہیے، عسکری ماہرین
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) عسکری ماہرین نے کہا ہے کہ پاکستان کو د وسروں کے معاملات میں نہیں کودنا چاہئے بلکہ سفارتی طریقہ کاراپناناچاہئے۔ ان خیالات کا اظہار عسکری ماہرین نے گزشتہ روز صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔میجر جنرل (ر)رائے مبشر نے کہا ہے کہ پاکستان کو دوسروں کے معاملات میں دخل اندازی نہیں کرنی چاہیے اور نہ ہی ان کے معاملات میں کودنا چاہیے ، یہ انتہائی نازک معاملہ ہے ، پرسنل تعلقات کو ان معاملات میں نہیں لانا چاہیے ، پاکستان کو قومی مفاد دیکھنا چاہیے ، 99فیصد جماعتوں نے فوج بھیجنے کی مخالفت کی ہے، ہمیں فوج کی پاکستان میں بھی اس وقت اشد ضرورت ہے ، لگ ایسا رہا ہے کہ حکومت پہلے بات چیت اورمعاملات طے کر چکی ہے ، اور اب یہ معاملات سامنے لارہی ہے ۔ جنرل(ر) نصیر اختر نے کہا کہ ہمیں سعودی عرب کی مدد کرنی چاہیے اور ہم اس پوزیشن میں ہیں کہ ضرورت پڑنے پرسعودی عرب کی ڈیمانڈ ز کو پورا کیا جا سکے ، لیکن ہماری کوشش ہونی چاہیے کہ ہم ڈپلومیٹک طریقے سے کریں۔