مضامین

کراچی میں شیعہ نسل کشی میں کون ملوث ہے، ایم کیو ایم یا تحریک انصاف؟؟؟

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) پاکستان کے سب سے بڑے تجارتی شہر کراچی میں جاری شیعہ نسل کشی میں متحدہ قومی موومنٹ ملوث ہے یا پھر پاکستان تحریک انصاف۔ تفصیلات کے مطابق  گزشتہ دو دہائیوں سے جاری شیعہ نسل کشی میں جہاں کالعدم سپاہ صحابہ کے افراد پائے گئے ہیں وہیں کراچی کی سیاسی جماعت ایم کیو ایم کے متعدد افراد بھی شیعہ نسل کشی کے الزام میں گرفتار ہوچکے ہیں، گزشتہ دنوں نائن زیرو سے گرفتار دہشت گرد عمیر صدیقی  نے اعتراف کیا تھا کہ وہ ایم کیو ایم کی کراچی تنظیمی کمیٹی کے سربراہ حماد صدیقی کے کہنے پر شیعہ نسل کشی کرتا تھا۔ ادھر کورنگی سے تعلق رکھنے والے رئیس ماما کو بھی جب رینجرز نے گرفتار کیا تو اس نے بھی اہم شیعہ رہنماؤں کے قتل کا اعتراف کیا۔ انچولی سوسائٹی میں دانش نامی نوجوان کو اس سے گھر سے اتار کر قتل کیا گیا۔ مرکزی تنظیم عزا کے صدر سلمان مجتبیٰ نقوی کے بھائی اور بھتیجے کی کار فائرنگ کی گئی جس میں ان کا بھتیجا شدید زخمی ہوا اور آج تک وہ گھر میں بستر علالت پر ہے۔ علامہ عباس کمیلی کے فرزند علامہ علی اکبر کمیلی کے قتل میں بھی ایم کیو ایم ہی کے افراد ملقث پائے گئے۔ علامہ آفتاب حیدر جعفری، علامہ دیدار علی جلبانی، عالم ہزارہ سمیت کئی ہزار شیعہ افراد ایم کیو ایم میں شامل تکفیری افراد کی دہشت گردی کا نشانہ بنے۔  اب دیکھنا یہ ہے کہ کراچی کو اپنی ملکیت سمجھنے والی ایم کیو ایم اور ان کے ہمدرد شیعہ ملا آخر کب تک شیعہ شہداء کے جنازوں سے غداری کرتے ہوئے قاتل قومی موومنٹ کا ساتھ دیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button