پاکستانی شیعہ خبریں
کالعدم لشکر جھنگوی کے 3 دہشت گردوں کو 14، 14 سال قید کی سزا
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) پاکستان میں انسداد دہشت گردی کی عدالت نے کالعدم لشکر جھنگوی کے 3 دہشت گردوں کو 14، 14 سال قید کی سزا سنادی ہے۔ ایکسپریس نیوز کےمطابق پاکستان میں انسداد دہشت گردی کی عدالت نے کالعدم لشکر جھنگوی کے 3 دہشت گردوں کو 14، 14 سال قید کی سزا سنادی ہے۔اطلاعات کے مطابق 2014 میں سی آئی ڈی پولیس کے ہاتھوں گرفتار کئے گئے کالعدم لشکر جھنگوی کے 3 دہشت گردوں احمد حسن عرف معاویہ، سعود الطاف اور محمد نعیم کو کراچی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں عدالت نے غیر قانونی اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد رکھنے کے جرم میں تینوں کو 14، 14 سال قید کی سزا سناتے ہوئے کیس نمٹا دیاہے۔ پاکستانی ذرائع کے مطابق پاکستان کی موجودہ حکومت طالبان دہشت گردوں اور ان کے سہولتکاروں کو بڑی حد تک بچانے کی کوشش کررہی ہے۔