Uncategorized
جے ایس او طالبات ایک الٰہی تنظیم ہے، جس میں شامل ہوکر مشن انبیاؑ و آئمہ ؑ کا حصہ بنیں، سدرہ نقوی
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن طالبات پاکستان کی مرکزی آرگنائزر سیدہ سدرہ نقوی نے 28 اپریل 2015ء بروز سوموار کو سنجوال کینٹ راولپنڈی ڈویژن کا دورہ کیا اور طالبات سے ملاقات کی۔ ملاقات میں مرکزی آرگنائزر کا کہنا تھا کہ جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن طالبات پاکستان ایک الٰہی تنظیم ہے، جس میں شامل ہو کر مشن انبیاؑ و آئمہ ؑ کا حصہ بنیں، اور یہ یقین رکھیں کہ آپ کو خدا نے عظیم امور کے لئے منتخب فرمایا ہے۔ لہذا نمائندہ ولی فقیہ کی حامی و مددگار بنیں۔ مرکزی آرگنائزر سیدہ سدرہ نقوی نے مریم فاطمہ الحسینی کو آرگنائزر نامزد کیا اور تنظیمی امور کے لئے ان کی رہنمائی کی۔