Uncategorized

حجاز مقدس کو نہیں سعودی بادشاہت کو خطرہ ہے، علامہ امین شہیدی

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ امین شہیدی نے لاہور پریس کلب میں مجاہد ملت علامہ عبدالستار نیازی کی برسی کی مناسبت سے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دشمن پاکستان کو مختلف مسائل میں الجھا کر دراصل اپنے مذموم مقاصد کا حصول چاہتا ہے، پاکستان کو پرائی جنگ میں دھکیل کر دہشت گردی کے خلاف جنگ سے توجہ ہٹانے کی کوشش کی جا رہی ہے، حجاز مقدس کو کوئی خطرہ نہیں، البتہ بادشاہت کو لاحق خطرات خاندانی ہیں، یمن سے زیادہ خطرہ بادشاہوں کو اپنے عزیزوں سے ہے، جو بغاوت کے لئے کمر کس چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے اہلسنت اور اہل تشیع متحد ہیں، وہ کسی بھی سازش کا حصہ بننے کو تیار نہیں، پاکستان اس وقت دہشت گردوں کے خلاف فیصلہ کن جنگ میں مصروف ہے، ایسے میں پاک فوج کو پرائی آگ میں دھکیلنے کی صدائیں دینے والی کالعدم جماعتیں دراصل دہشت گردی کے خلاف جنگ کو متاثر کرنا چاہتی ہیں، افواج پاکستان اس ملک کی بقا کی ضامن ہیں، یمن میں جاری جارحیت سے اتحادی ممالک پیچھے ہٹنا شروع ہوگئے ہیں، یمن حملے کا پلان امریکہ اور اسرائیل کا ہے اور اس جنگ کو امریکیوں اور صیہونیوں کی بھرپور حمایت و تائید حاصل ہے۔ علامہ شہیدی کا کہنا تھا کہ مسلم امہ دشمن کی چال کو سمجھے اور اسلام کو درپیش مشکلات کا مل کر مقابلہ کرے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button