Uncategorized

ملتان، ایم ڈبلیو ایم کے اُمیدوار سخاوت علی کا الیکشن مہم کا آغاز، الیکشن آفس کا قیام

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) ملتان کے حلقہ پی پی 196 میں ضمنی الیکشن کی تیاریاں شروع ہو گئی ہیں، اس حلقے سے پاکستان تحریک انصاف، مسلم لیگ ن، آل پاکستان مسلم لیگ(مشرف) جماعت اسلامی اور مجلس وحدت مسلمین سمیت دیگر جماعتوں کے اُمیدوار حصہ لے رہے ہیں۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے رہنما انجینیئر سخاوت علی الیکشن مہم کا آغاز کر دیا، الیکشن مہم کا آغاز یعقوب ٹائون سے الیکشن آفس کے قیام سے کیا۔ اس موقع پر اہل علاقہ کی بڑی تعداد موجود تھی، الیکشن آفس کے افتتاح کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم ملتان کے قائمقام سیکرٹری جنرل محمد عباس صدیقی نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین علاقے کے مسائل اور عوام کی مشکلات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرے گی۔ خطاب کرتے ہوئے سخاوت علی نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین نے جس طرح مجھ پر اعتماد کیا ہے کوشش کروں گا کہ اس پر پورا اُتروں، کامیاب ہو کر حلقے کی عوام کی آواز بنوں گا۔ اس موقع پر مہر فلک شیر پنوار، سردار مرید حسین خان، منظور عرف بڈو، عمران پنوار، اشرف پنوار، الطاف حسین خان اور دیگر بھی موجود تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button