پاکستانی شیعہ خبریں
سندھ میں بلدیاتی الیکشن، ایم ڈبلیو ایم کی 5 رکنی کمیٹی قائم
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے مرکزی کابینہ اور پولیٹیکل کور کمیٹی کی سفارش پر صوبہ سندھ کے لئے الیکشن سیل سے متعلق پانچ رکنی کمیٹی تشکیل دی ہے، جو بلدیاتی انتخابات کی تیاری اور بھرپور شرکت کو یقینی بنائے گی۔ الیکشن سیل کی سربراہی مرکزی ڈپٹی پولیٹیکل سیکریٹری علامہ مقصود علی ڈومکی کریں گے، جبکہ سید علی حسین نقوی کمیٹی کے کوآرڈینیٹر ہوں گے۔ اراکین میں عبداللہ مطہری، اطہر لاشاری اور یار محمد شامل ہیں، یہ کمیٹی مرکزی پولیٹیکل کور کمیٹی کے زیر نگرانی، سندھ میں مجوزہ بلدیاتی الیکشن سے متعلق حکمت عملی، مضبوط اور اہل امیدواروں کے تعین، مناسب حلقوں کے انتخاب اور انتخابات سے متعلق ذمہ داریاں ادا کرے گی۔