Uncategorized
سانحہ صفورا چورنگی، کفر کے فتوے دینے والوں کو قانون کی گرفت میں لایا جائے، آئی ایس او
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے سیکرٹری اطلاعات قلب عباس نے پاکستان میں جاری دہشت گردی کے واقعات کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ آئے روز دہشت گردی کے واقعات حکومتی نااہلی کا واضح ثبوت ہیں، اگر حکومت نے سنجیدگی سے قومی ایکشن پلان پر عمل درآمد کیا ہوتا تو واقعات رونماء نہ ہوتے ہیں۔ انہوں نے اس طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گرد اور ان کے سہولت کاروں کو عبرت ناک سزا دی جائے، کفر کے فتوے دینے والوں کو بھی قانون کی گرفت میں لایا جائے، ان دہشت گردوں کے ہاتھوں پاکستان کے تمام طبقات متاثر ہوئے ہیں، کراچی میں بس پر حملہ انتہائی افسوس ناک ہے، واقعہ میں ملوث افراد کو گرفتار کرکے کیفرکردار تک پہنچائے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گرد پاکستان کی سرزمین پر ناسور ہیں، ان کے خاتمہ میں ہی پاکستان کی بقاء ہے۔