پاکستانی شیعہ خبریں

ایپکس کمیٹی کا اجلاس، مدارس کے فنڈزکی نگرانی، غیر ملکی طلبہ اور اساتید کی معلومات جمع ہونا شروع

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) کراچی آپریشن سے متعلق ایپکس کمیٹی میں ہونے والے فیصلے کے تحت کراچی اور شہر کے مضافات میں قائم مدارس کے بارے میں معلومات جمع کرنے کا کام شروع کردیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق کراچی ڈویژن کے تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو مدارس کے بارے میں معلومات جمع کرنے کی ذمے داری دی گئی ہے۔ ڈپٹی کمشنرز نے اسسٹنٹ کمشنرز، مختار کار، تپے دار اور علاقہ پولیس کی مدد سے مدارس کے بارے معلومات جمع کرنا شروع کردی ہیں۔ ایک ڈپٹی کمشنر نے میڈیا کو بتایا کہ انہیں حکم ملاہے کہ دو سے تین دن میں یہ ریکارڈ تیار کیا جائے کہ کتنے مقامی طلبہ اور کراچی سے باہر کن علاقوں کے کتنے طلبہ زیر تعلیم ہیں، مدارس میں غیر ملکی طلبہ اور استادوں کی تعداد کتنی ہے، غیر ملکی طلبہ اور اساتذہ کا تعلق کن ملکوں سے ہے، ان مدارس کو فنڈز کہاں سے ملتا ہے اور رجسٹرڈ اور غیر رجسٹرڈ مدارس کی تعداد کتنی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button