Uncategorized

مسلمان اقوام قوت کے ساتھ دفاع فلسطین و القدس کے لئے میدان میں نکلیں، علامہ اقتدار نقوی

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ سید اقتدار حسین نقوی نےنواں شہر چوک پر احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عالمی استعماری قوتوں نے ہمیشہ یہ کوشش کی ہے کہ دفاع فلسطین کے لئے اٹھنے والی آواز کو دبا دیا جائے اور مظلوم فلسطینیوں کے حقوق کے لئے آواز نہ بلند ہو اور عالمی استعماری قوتوں بالخصوص امریکہ، برطانیہ اور یورپی یونین سمیت ان کی ناجائز اولاد اسرائیل نے اپنے انہی ناپاک عزائم کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لئے آج پوری مسلم دنیا کو آگ کی لپیٹ میں جھونک دیا ہے، آج پورا مغربی ایشیاء (مشرق وسطیٰ) آگ کی لپیٹ میں ہے کیونکہ غاصب صیہونی ریاست اسرائیل یہ چاہتی ہے کہ دنیا کے کسی بھی کونہ مین فلسطینیوں کے لئے آواز بلند نہ ہو تاہم یہی وجہ ہے کہ آج فلسطین سمیت شام،اردن، عراق، لبنان، مصر، لیبیا، یمن،افغانستان اور خود مملکت خداداد پاکستان بھی صیہونی سازشوں کے شاخسانہ سے محفوظ نہیں رہی ہے تاہم آج وقت کی اہم ترین ضرورت ہے کہ مسلمان اقوام بھرپور قوت کے ساتھ دفاع فلسطین و دفاع القدس کے لئے میدان میں نکل آئیں کیونکہ دفاع فلسطین نہ صرف دفاع پاکستان بلکہ دفاع شام، دفاع لبنان، دفاع عراق، دفاع یمن، دفاع لیبیا و دفاع مصر اور دفاع اسلام اور دفاع کلِ انسانیت ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button