Uncategorized

تکفیری سوچ اور فرقہ وارانہ فسادات امت مسلمہ کیلئے زہر قاتل ہیں، علامہ راغب نعیمی

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) نعیمین ایسوسی ایشن پاکستان کا لاہور باڈی کی تنظیم سازی کیلئے انتخابی اجلاس علامہ راغب حسین نعیمی کے زیرصدارت منعقد ہوا۔ مفتی مسعود الرحمن نعیمی صدر جبکہ مولانا صفدر حسین نعیمی کو نعیمین ایسوسی ایشن لاہور کا سیکرٹری جنرل منتخب کر لیا گیا۔ اس موقع پر معروف مذہبی اسکالر علامہ راغب حسین نعیمی نے انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امت مسلمہ تاریخ کے انتہائی مشکل دور سے گزر رہی ہے۔ مذہبی منافرت کے خاتمے کیلئے بین المسالک ہم آہنگی کا فروغ ناگزیر ہے۔ تکفیری سوچ اور فرفہ وارانہ فسادات امت مسلمہ کے لئے زہر قاتل ہیں، انتہاء پسندی اور دہشتگردی کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں۔ امت کے مسائل کی بڑی وجہ اسلام سے دوری ہے۔ اسوۂ رسولؐ اپنائے بغیر دنیا و آخرت میں کامیابی کا تصور ناممکن ہے۔ مذہبی قیادت معاشرتی برائیوں کے آگے بند باندھنے کیلئے اپنا فریضہ ادا کرے۔ اجلاس میں ممتاز عالم دین علامہ قاسم علوی، مرکزی صدر پروفیسر لیاقت علی صدیقی، مرکزی جنرل سیکرٹری پیر سید شہباز احمد سیفی، مولانا ابوالحسین، فدا حسین شاہد القادری، پروفیسر ظفر اقبال، قاری محمد امیر قادری، علامہ عبدالرحمن جلالپوری، علامہ محمد رمضان شاد سمیت نعیمین ایسوسی ایشن پاکستان کے مرکزی عہدیداران، ذمہ داران اور کارکنان کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر جامعہ نعیمیہ سے رواں سال فارغ التحصیل ہونے والے حفاظ کرام، قراء حضرات اور علماء کرام کو نعیمین ایسوسی ایشن کی ممبرشپ بھی دیدی گئی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button